مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا میں منعقد ہونے والی ایک ریس کے دوران کئی بائیکس حادثے کا شکار ہوگئیں۔ انڈونیشیا کے قصبے کیبومن میں ریس کے دوران اچانک ایک تیز رفتار رائیڈر بائیک کا توازن کھو بیٹھا اور حادثے کا شکار ہوگیا۔بائیک سوار کے گرنے کے نتیجے میں ایک کے بعد ایک کئی بائیکس حادثے کا شکار ہوتی رہیں۔خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ زخمی ہونے والے رائیڈرز کو فوری طبی امداد فراہم کردی گئی۔
انڈونیشیا میں منعقد ہونے والی ایک ریس کے دوران کئی بائیکس حادثے کا شکار ہوگئیں۔
News ID 1888104
آپ کا تبصرہ